حامدمیر کی خبر پر حکومت بھی ہل گئی۔۔وزرات داخلہ نے ہنگامی احکامات جاری کر دیے ،،

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے حامد میر کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کروادی ۔جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے اینکر پرسن ارشد شریف کی جانب سے حامد میر کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی ۔کیس کی پیروی کیلئے وفاق کی جانب سے چوہدری حسیب ایڈووکیٹ جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے سیکشن آفیسر لیگل عدالت میں پیش ہوئے۔چوہدری حسیب ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حامد میر کمیشن رپورٹ دینے کے لیے وزارت داخلہ کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے حامد میر کمیشن رپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی

۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ جب وفاق کو حامد میر کمیشن رپورٹ دینے کے لیے کوئی اعتراض نہیں ہے پھر تو مدعا ہی حل ہوگیا۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت دی کہ حامد میر کمیشن رپورٹ حاصل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دیں ۔