نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے بعد ن لیگ میں بھونچال

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئییر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کے فیصلے کے بعد پنڈی اور گوجرانوالہ اور جی ٹی روڈ پر ان کے جو لوگ تھے وہ غائب ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد جیسے ایک گروپ جنوبی پنجاب سے ان سے الگ ہو گیا ہے، ایسے ہی تین مزید بڑے گروپ آئندہ دنوں میں پارٹی کو چھوڑ رہا ہے۔

ان کے جو باقی لوگ بچ گئے ہیں ان کے خلاف نیب کے پاس اتنے ثبوت آ گئے ہیں کہ ہم کسی بھی وقت عوام کے ساتھ شئیر کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیب نے نواز شریف کو بلایا ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ آپ سڑک اپنے گھر کی طرف لے گئے ہیں اور اس میں ضلع کا بجٹ کیوں استعمال کیا گیا؟ شکر کریں کہ مریم نواز پاکستانی فلم انڈسٹری ، بالی ود اور ہالی وڈ میں ساری اداکاراؤں کا کام ختم ہو جائے اگر مریم نواز وہاں چلی جائیں یہ اتنی اچھی ایکٹنگ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: