محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق (کل) اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہوائوٰں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ژوب، ڈی آئی خان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیزہوائوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔