مل کر کراچی کی روشنیاں بحال کرنا ہوں گی: شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں غلاظت کے ڈھیر ہیں، ہمیں مل کر روشنیاں بحال کرنی ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اے این پی، ایم کیو ایم کے لوگوں سے ملاقات ہوئی، کراچی کے عوام جسے منتخب کریں گے ہم اس کا ساتھ دیں گے کیونکہ شہر قائد پاکستان کا دل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو گرین لائن بن رہی ہے وہ مکمل طور پر وفاق کا کراچی کو تحفہ ہے اور یہ گرین لائن منصوبہ وفاق مکمل کررہا ہے۔ یہی نہیں کراچی میں کئی میٹرو منصوبے مکمل کریں گے۔
کراچی کو گرین لائن کا تحفہ نواز شریف نے دیا، وہ بھی مکمل نہ ہوسکا۔ شہر قائد میں گندگی ہے اور سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔