شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ ہی ایم کیو ایم پر بھاری پڑ گیا

کراچی ( آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کراچی کے پہلے دورے کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی پتنگ کاٹ دی ،متحدہ کے رہنما مولانا تنویرالحق تهانوی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرینگے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی میں ہیںجہاں وہ گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کرینگے اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنماﺅں ، تاجربرادری اور میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں ٹوٹ پھوٹ کاشکار جماعت ایم کیو ایم کے رہنما مولانا تنویر الحق تھانوی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے، وہ آج شام ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں شرکت کرینگے اور شہبازشریف کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔