مجھ پر مشکل وقت آیا ہے تو نوازاور شہباز شریف نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا،، میں بھی اڈیالہ جیل ایسے ہی نہیں گیا تھا، اگر مجھے ٹکٹ نہ ملا تو۔۔حنیف عباسی کا دھماکے دار بیان جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرے خلاف قبضے کے مقدمات بنے ہیں یہ سب جھوٹ پرمبنی ہیں،اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے کہ ان مقدمات سے باعزت بری ہوں گا،نوازشریف یا شہبازشریف نے میری کوئی مدد نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر

صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میر ا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے،جو کہا جارہا ہے کہ میں اڈیالہ جیل کمرے کی تزئین وآرائش کرانے گیا تھا یہ جھوٹ پر مبنی ہے،وہاں میں اپنے دوست اکمل پرویز سے ملنے گیا تھا،مجھے(ن) لیگ ٹکٹ دے یا نہ دے میدان سیاست خالی نہیں چھوڑوں گا۔انتخابات میں حصہ لینا میرا حق ہے کسی بھی پلیٹ فارم سے سیاست کروں اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ابھی تک تو (ن) لیگ کا حصہ ہوں،ٹکٹ نہ ملا تو پھر سیاسی فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں۔حلقے کی عوام میرے ساتھ ہے،اہلیان پنڈی کو میگاپروجیکٹ لے کر دئے،میٹرو،کارڈیالوجی سنٹر اور یورالوجی جیسے بڑے پروجیکٹ اہلیان راولپنڈی کو میں نے ہی لے کر دئیے ہیں۔عوام احسان فراموش نہیں ہیں یقین ہے کہ آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرے خلاف قبضے کے مقدمات بنے ہیں یہ سب جھوٹ پرمبنی ہیں،اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے کہ ان مقدمات سے باعزت بری ہوں گا،نوازشریف یا شہبازشریف نے میری کوئی مدد نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میر ا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے،جو کہا جارہا ہے کہ میں اڈیالہ جیل کمرے کی تزئین وآرائش کرانے گیا تھا یہ جھوٹ پر مبنی ہے،