اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں۔
لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے جمہوری دور میں ناقابل قبول ہیں، تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے۔
 

Strongly condemn the firing at Justice Ijaz ul Ahsan’s house. These Sicilian-mafia-like tactics to pressurise senior judiciary are unacceptable in any democracy. PTI stands firmly behind the Judiciary & Rule of Law & this is one reason behind our 29th April Minar-i-Pakistan jalsa
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 15, 2018
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے 2 بار فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعات گزشتہ شب 10:45 اور آج صبح 9:45 منٹ پر پیش آئے۔ پولیس کی جانب سے تاحال حملے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔