وزیراعلیٰ پنجاب کا جسٹس اعجاز الاحسن کے گھرکے باہر فائرنگ کانوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےسپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےواقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔
واضح رہے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر دوبار فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں جس کا چیف جسٹس نے نوٹس لےلیاہے۔
 اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پراتوارکی صبح فائرنگ کی گئی ہے اور رات کو بھی فائرنگ کی گئی تھی۔
یاد رہے جسٹس اعجاز الاحسن پاناماکیس کے نگران جج ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد ججز کالونی اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئیہے۔
جسٹس اعجاز الحسن کے گھر کےباہر فائرنگ کے بعد چیف جسٹس ثاقب ںثار نے پشاورجانے کاپروگرام ملتوی کردیا ہے۔