‘فاروق ستار نے انیس قائمخانی سے ملاقات کی اور کہا میرے لیے کیا پیکج ہے’: مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے انیس قائمخانی سے ملاقات کی اور کہا میرے لیے کیا پیکج ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضل سید نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ پی ایس پی میں لوگ زبردستی آرہے ہیں، ایک ہارے ہوئے آدمی نے خود کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پچھلے ڈھائی تین ماہ سے ایم کیو ایم میں ڈرامہ لگا ہے۔