ماروی میمن چپ نہ رہیں۔۔ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات جاری کر دیئے۔۔ ن لیگی قیادت کی دھجیاں اُڑا دیں

لاہور(ویب‌ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن ایک بار پھر ٹویٹر پر اپنی پارٹی کے خلاف بول پڑیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کچھ عرصہ پہلے ٹویٹر کے زریعے پارٹی پر لفظی وار کیے تھے۔اور اب ایک بار پھر ماروی میمن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ آج بھی کامیاب ہیں۔جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کر رہے تھے انہیں سائیڈ پر کر دیا گیا۔مشکل وقت میں پارٹی کو کڑوا سچ بتانے کی ضرورت ہوتی ہے۔گن گانے والوں کی نہیں۔

رائے کے مخالف جانے والے کو باغی کہہ دیا جاتا ہے۔بد قسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے۔