جہانگیر ترین کو نا اہل ہونا چاہیے کیونکہ اگر ہم دونوں بچ گئے تو۔۔۔عمران خان نے عدالتی فیصلے سے پہلے یہ بات کس سے کہی تھی؟؟؟خواجہ آصف کا چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیصلہ آنے سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک دوست کو بتایا تھا کہ میں تو نا ا ہل نہیں ہو رہا، ترین کو نا اہل ہونا چاہئے ہم دونوں بچ گئے تو رولا پڑ جائیگا، نواز شریف کا بیا نیہ مظبوط ہو گا۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جہا نگیر ترین اور عمران کا ابھی فیصلہ نہیں آیا تھا کہ اس

سے پہلے ایک بچپن کے نیم سیاسی دوست کو عمران نے کہاکہ میں تو نا ا ہل نہیں ہو رہا ترین کو نا اہل ہونا چاہیے کیونکہ ہم دونوں بچ گئے تو کوئی نہیں مانے گا رولا پڑ جائیگا اور نواز شریف کا بیا نیہ مظبوط ہو گا۔