کرم ایجنسی میں سرحد پار سے فائرنگ، 2 ایف سی اہلکار شہید، 5 زخمی

سرحد پار سے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی اہلکار پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ اس دوران سرحد پار سے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ پر تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔