سامنے آکر لڑنے کا دم تمھارے اندر نہیں ،کشمیر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔۔پاک فوج کے سربراہ کی دشمن کو للکار

راولپنڈی /ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کو قوم کا اعتماد اور حمایت حاصل ہے، ردالفساد صرف آپریشن نہیں یہ ایک نظرئیے کا نام ہے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں137ویں لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈسے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں تمام دہشت گردوں کی منظم موجودگی کا خاتمہ

کردیا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کو روایتی اور غیر روایتی محاذوں پر سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمارے دشمن جانتے ہیں کہ وہ سامنے آکرشکست نہیں دے سکتے،وہ ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ان سازشوں کے کا شکار اگر کوئی اور قوم ہوتی تو اب تک بکھر چکی ہوتی چونکہ پاک فوج کو قوم کا اعتماد اور بھرپور حمایت حاصل ہے اس لیے دشمن کے تمام حربے ناکام بنائے ہیں اور انشا اللہ آگے بھی بنائیں گے۔قوم اور مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے ترجیحی نکتے پر متحد ہیں، پاکستان سے تمام دہشت گرد جماعتوں کا ڈھانچہ ختم کردیا ہے۔ آپریشن ردالفساد کے ذریعے اب ہم بکھرے ہوئے دہشت گردوں کو ختم کررہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو مکمل ختم کریں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک، ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کا خواہشمند، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ آرمی چیف نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاک فوج کاحصہ بن رہے ہیں جب ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ ملک کو درپیش چیلنجز روایتی اور غیرروایتی ہیں۔ جدید جنگیں مشکل ہوتی جارہی ہیں اور جدید جنگوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین معلومات کا حصول ناگزیر ہے۔پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کے بعداب آپ پراہم ذمہ داریاں ہیں۔انھوں

نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔کے پی بالخصوص فاٹا کے عوام کی قربانیوں کے بغیرامن ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کواپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پربھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔کشمیر سمیت پاک بھارت تنازعات کاحل مذاکرات میں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کیلئے ثالثی عمل کے حامی ہیں۔افغانستان میں امن کے بغیرپاکستان میں امن ممکن نہیں۔فریقین کوخطے میں امن کا موقع دینا ہوگا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاسنگ آوٹ پریڈ میں بلوچستان کے67اورفاٹاکے31کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے۔مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔آرمی چیف نے پاسنگ آوٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارک باد دی اور کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپوراندازمیں مظاہرہ کریں، پاس آوٹ کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ ذمیداریوں پر بھرپورتوجہ دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر انڈر آفیسر سید حسنین علی کواعزازی شمشیردی گئی، صدارتی گولڈمیڈل سینئر انڈر آفیسر عبدالوہاب ملک نے حاصل کیا۔سعودی عرب کے انڈر آفیسر سعود نیاوورسیزمیڈل حاصل کیا، 8واں مجاہدکورس اور 56 واں انٹیگریٹڈکورس بھی پاس آوٹ ہوا۔