بھارت سے آنے والے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کے لیئے آنے والے سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
بیساکھی کے میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او سمیت دیگر ضلعی افسران نےسکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔
یاتریوں نےقیام وطعام اوربہترین سیکیورٹی انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں تین روزہ قیام کےدوران مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ ڈی پی او کے مطابق یاتریوں کی آمد پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔