میاں چنوں: 14 سالہ بچی اجتماعی زیادتی کا شکار

پنجاب میں زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، میاں چنوں میں چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں میں دو اوباش ملزمان نے چودہ سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، واقعے کے بعد تلمبہ پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان زبردستی اپنے ڈیرے پر لے گئے جہاں انہوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، متاثرہ لڑکی کے چچا نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کر رہی ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کی بہن نے بھی انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کی دھمکی دی ہے۔