(ن) لیگ کا کباڑہ ۔۔۔ چوہدری نثار کی اپنے گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔ نعیم بخاری کی زبان سے نکلنے والے ایک جملے نے پوری قوم کا دل خوش کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ن لیگی رہنما چودھری نثار علی خان کو پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج آپ کو لکھ کر دیتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے لوگ اڈاری مارنے کے لیے تیار ہیں، میں ذاتی طور پر چودھری ی نثار کو پسند کرتا ہوں، اگرآج وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیتے ہیں تو حالات مختلف ہو جائیں گے۔انہوں نے چودھری نثار علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ملک کے لیے ابھی کود جائیں ،آپ کےساتھ جو 25 یا 28 لوگ ہیں ان کو ساتھ لے کر ابھی مسلم لیگ ن کو چھوڑ دیں، ملک کے مستقبل سے نہ کھیلیں ، آپ ابھی اگر مسلم لیگ ن کو چھوڑ دیں

گے تو شریف برادران کا محل گر جائے گا۔ اپنا ذہن بنائیں لیکن لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں۔ ملک نہج پر کھڑا ہوا ہے، ہمارے ساتھ آئیں اور اسے مل کر سنبھال لیں۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ کو پتہ ہے کہ میں پی ٹی آئی کا ورکر ہوں، شوکت خانم کے لیے کام کرنے والا ہوں، نمل ایجوکشن سسٹم کا ورکر ہوں، عمران خان آپ میری اور مری آئندہ نسل کی امید ہیں، میں نے تو گرین کارڈ لینا نہیں میری پچھلی پشتوں سے قبریں پاکستان میں ی ہیں۔ لیکن آئندہ جنریشن نہ چوہدری سرور صاحب ہیں اور نہ ہی جہانگیر ترین جن کے ساتھ آپ تصویریں بناتے رہتے ہیں۔ انکا کا کہنا تھا کہ میں جہانگیر ترین کے خلاف نہیں ہوں وہ بہت اچھے انسان ہیں۔