وزیراعظم اور آرمی چیف کی گلف شیلڈون مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب میں جنگی مشقوں کا معائنہ کیا ، گلف شیلڈ ون نامی مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیردفاع خرم دستگیر بھی موجود تھے ۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والی مشقیں ‘گلف شیلڈون کے انعقاد کامقصد خطے کے ملکوں کے درمیان فوجی اور سیکورٹی تعاون مستحکم بنانا اور روابط کو فروغ دینا ہے۔پاکستانی فوجی، پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ، جے ایف17تھنڈرلڑاکاطیارے اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوزمشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، ان مشقوں کو مختلف ملکوں کی افواج ،ہتھیاروں کے نظاموں اور پیشہ ورانہ مہم جوئی کے حوالے سے خطے میں سب سے بڑی فوجی مشق سمجھاجاتاہے۔اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچےتھے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف سعودی عرب میں 24 ملکی افواج کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان مشقوں میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک نے شرکت کی جس میں پا ک فوج کی کارکردگی کو سراہا گیا۔مشترکہ مشقیں سعودی عرب کے ساحلی شہر ظہران میں ہوئی، جس میں پاکستان کے بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شریک ہوئے تھے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان، شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں سربراہ عالمی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔