طلاق کے بعد آدمی اپنی سابقہ بیوی کے گھرپہنچ گیا اور ایسی شرمناک فرمائش کر دی کہ خاتون نے اندر بلا کر اسے تاریخ کی دردناک ترین سزا دے دی

ماسکو(نیوز ڈیسک)میاں بیوی کا تعلق شادی سے ہے اور شادی ختم تو سب ختم، مگر اس روسی شخص کو یہ بات سمجھ میں نہ آئی جو سابقہ بیوی کے پاس ایسا مطالبہ لے کر جاپہنچا کہ اس نے غصے میں آکر چھری اٹھائی اور ایک ہی وار میں اس کی مردانگی کا خاتمہ کردیا۔

میل آن لائن کے مطابق 47 سالہ خاتون لیرا پلاکسینا کا کہنا ہے کہ اس کا سابقہ خاوند نشے میں دھت ہوکر اس کے گھر آگیا اور ازدواجی تعلق کا مطالبہ کرنے لگا۔ لیرا نے سابقہ خاوند کو بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اس ناجائز مطالبے سے باز رہے لیکن جب وہ باز نہ آیا تو وہ باورچی خانے سے چھری اُٹھا لائی اور سابقہ خاوند کے جسم کا مردانہ حصہ کاٹ کر علیحدٰہ کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ سابقہ خاوند بار بار سمجھانے سے بھی بات نہیں سمجھ رہا تھا لہٰذا اس نے سارا جھگڑا ہی ختم کر دیا۔ مردانگی سے محروم ہونے والا بدقسمت شخص اب ایک اور خاتون کے ساتھ رہ رہا ہے جو اس کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ دریں اثناءلیرا کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور اسے چار سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔