اس تصویرمیں ایساکیاچھپاہے جس نے ہزاروں افرادکوسرپکڑنے پرمجبورکردیا

کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں تین خواتین کسی واش روم میں سیلفی لے رہی ہیں۔تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔درحقیقت اس تصویر میں کچھ ایسا چھپا ہے جو اکثر افراد نظر

انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔درحقیقت خواتین میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔جی ہاں وہ ہے آئینہ، جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں ایک خاتون کا عکس سیلفی کے انداز سے بالکل مطابقت نہیں رکھتا۔میکسیکو کے کسی اسکول کی اس تصویر میں سب سے پیچھے موجود خاتون کا آئینے میں عکس بالکل ہی الگ ہے اور لوگوں کے ذہن میں خوف جگاتا ہے۔یہ تصویر سب سے پہلے انسٹاگرام پر شیئر ہوئی جس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور اب تک ہزاروں افراد کو الجھن میں ڈال چکی ہے۔اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں، مگر اس تصویر میں ایسا کیوں ہے، اس کی وضاحت سامنے نہیں آئی۔