پاکستان سپر کبڈی لیگ کا ٹائٹل گجرات واریئرز نے جیت لیا

پاکستان سپر کبڈی لیگ کا فائنل میچ گجرات واریئرز اور فیصل آباد شیردلز کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں گجرات واریئرز نے فیصل آباد شیر دلز کو 26 کے مقابلے 38 پوائنٹس سے شکست دی۔

نشتر سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والی سپر کبڈی لیگ کے فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد دنوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھی، جنہوں نے اپنی اپنی من پسند ٹیموں کے حق میں نعرے بازی کی۔

سپر لیگ کا فائنل میچ گجرات واریئرز اور فیصل آباد شیردلز کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں گجرات واریئرز نے فیصل آباد شیر دلز کو 26 کے مقابلے 38 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس میچ میں گجرات واریئرز کے تحسین کو مین آف دی میچ جبکہ فیصل آباد کے کپتان ناصر علی کو سپر کبڈی لیگ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لیگ کی اختتامی تقریب میں چیئرمین سپر کبڈی لیگ حیدر علی داوود اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ فاتح گجرات واریئرز کو 10 لاکھ روپے نقد اور ٹرافی جبکہ فیصل آباد رنر اپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔