برازیلین فٹبالر نے طویل ترین کِک لگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے، یہی وجہ ہے کہ فٹبالرز سب کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں جو شائقین کو لطف اندوز کرتے رہتے ہیں۔

ایسے ہی مانچسٹر سٹی سے کھیلنے والے 24 سالہ برازیلین کھلاڑی ایڈرسن سینتانا موریس نے گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے اتنی طویل کِک لگائی کہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔

ایڈرسن کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75 اعشاریہ 3 میٹر دور جا کر گری۔

 کِک کی رفتار اور فاصلے کے ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک کی سب سے تیز رفتار اور طویل کِک ہے، جب کہ اس سے قبل طویل ترین کِک صرف 75 میٹر تھی۔

موقع پر موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ایڈرسن کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔