یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان میں اشیا پر دس فیصد تک رعایت دینے کا اعلان

یوٹیلٹی سٹورز کار پوریشن نے رمضان پیکیج کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیا ضروریہ پر دس فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان صنعت و پیداوار کے وزیر مملکت سردارارشد لغاری نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کیا۔ یہ رعایت آٹے، دالوں، چینی اور بیسن سمیت دیگر اشیا کے لئے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماہ مقدس کے دوران صارفین کی سہولت کے لئے ایک ارب تہتر کروڑ روپے کی رعایت فراہم کی ہے۔