ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ گزشتہ 4ماہ کی بلند سطح پر

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ بڑھ کر 4ماہ کی بلند سطح پر آگئے،جس کیوجہ امریکی ڈالر کے مقابلے رنگٹ کی شرح تبادلہ اور پام آئل کا ذخیرہ میں کمی آنا ہے۔
برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جولائی کیلئے پام آئل کی ترسیل کے سودے 1.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 2416 رنگٹ (611.96 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔
ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 76,630 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔