وزیراعظم سے نیپالی آرمی چیف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کے آرمی چیف جنرل راجیندر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی نقصان اٹھایا اور بے پناہ قربانیاں دیں۔ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی کوشش کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان دفاعی شعبے سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون مزید بڑھے گا۔
اس موقع پر جنرل راجیندر نے نیپال کے وزیراعظم کا خیر سگالی کا پیغام بھی شاہد خاقان عباسی کو دیا۔ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت دیگر اہم حکام بھی موجود تھے۔