ریلویز کا مسافروں کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان

وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا۔ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔
پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کیلئے تمام مسافروں کو رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا۔ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔
ترجمان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں، یہ کم کر دیتا ہے۔ پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد مواقع پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔