بریکنگ نیوز: بدھ یا جمعرات۔۔۔؟ پہلا روزہ کب ہوگا؟ سعودی عرب سے تازہ ترین خبر آگئی

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔ خیال رہے کہ

سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام الناس کھلی آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند نظر آنے کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کی نجی کمیٹیوں کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی تھی۔سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ چاند شام 6:35 پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہو جائے گا جب کہ سورج 6:36 پر غروب ہوگا، اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہوگی اور پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی، پاکستان میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں. ڈائریکٹر جنرل موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا

کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع اور سندھ میں 16 مئی کو مطلع صاف ہو گا، جس کے باعث رمضان المبارک کا چاند نظر آ سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 16 مئی کو چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو گی، 23 گھنٹے سے زیادہ عمر کا چاند دکھائی دینے کے امکانات ہوتے ہیں۔غروب آفتاب کے بعد رمضان کا چاند ایک گھنٹے تک نظر آ سگے گا، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا ۔دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کے لیئے اجلاس آج ہو گا جبکہ امریکااورکینیڈامیں اسلامی کیلنڈرکےمطابق پہلاروزہ بدھ 16مئی کوہوگا۔ ۔ ۔