محکمہ موسمیات کے مطابق آج رمضان المبارک کا چاند

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں آغاز ہونے جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
واضح رہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہوگا۔
صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھا کرے گی جس کے بعد مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کے نظر آنے یا نا آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند منگل کی شام 6 بج کر 49 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے اور آج شام غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔
گزشتہ روز سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے عرب ممالک میں یکم رمضان المبارک جمعرات کو ہوگی۔