یورپی یونین کا ایران ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان

یورپی یونین نے ایرا ن کی جانب سے معاہدے کی پاسداری تک ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
یورپی یونین کےصدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ ٹرمپ جیسا دوست ہوتو دشمنوں کی کیا ضرورت ہے۔ یورپ کوٹرمپ کا شکرگزارہونا چاہیے انکی وجہ سےخام خیالیاں دورہوگئیں ٹرمپ نےاحساس دلایا ہے کہ ہمیں مددکی ضرورت پڑی توامریکا سب سے پیچھے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نئی صورتحال کاسامناہےجوامریکی انتظامیہ کی من موجی ہے یورپی یونین کا امریکا کے لیےخطرہ بننے کی سوچ مضحکہ خیزہے امریکا یورپ تعلقات کےمعاملےمیں ہمیں حقیقت کوپھرسےسامنےلانا ہوگا اور امریکا کے یکطرفہ اقدام کےباوجود ایران ڈیل بچانےکی ہرممکن کوشش کرنی ہوگی۔
یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلودجنکر نے کہا کہ ڈیل ختم ہونےسےخطےکےامن اورتحفظ کوشدید خطرات لاحق ہوجائیں گے،یورپ امریکاتعلقات اور واشنگٹن تہران تعلقات سےمتعلق مشترکہ موقف اپناناہوگا  ہمارے پاس وسائل ہیں مگرخود کو بیوقوف نہیں بنانا چاہیے یہ وسائل محدود ہیں۔