کمالیہ ، تعلیمی ادارہ بند کرانے کا منصوبہ پرنسپل پر بچے سے بدفعلی کاالزام میڈیکل رپورٹس اور ڈی ایس پی کی خفیہ انکوائری،،مقدمہ خارج سرکاری مشینری اور سیال گروپ کی سازش ناکام

لا ہور (رپو رٹ اسد مر ز ا)ٹو بہ ٹیک سنگھ میں ایک گر وپ نے سکو ل کھو لنے کیلئے پہلے سے قا ئم سکو ل کے پر نسپل شا ہد ابر اہیم کے خلا ف طا لب علم صفدر منو ر سے زیا دتی کا الز ام لگا کر مقد مہ درج کرا دیا ۔جس کے بعد محکمہ ایجو کیشن نے سکو ل انتظا میہ کو شو کا ز نو ٹس جا ری کر دیا ۔ڈی ایس پی کمالیہ عاطف معراج نے میڈیکل رپو رٹس اور شو اہد کی بنا ء پر مقدمہ جھو ٹا ثابت ہونے پر خا ر ج کر دیا۔ جس سے سکو ل کے 300بچو ں کا مستقبل تا ر یک ہو نے سے بچ گیا ۔

بتا یا گیا ہے کما لیہ کے تھا نہ اڑ وتی کی حد ود میں ابر اہیم ایجو کیشن کمپلیکس کے نا م سے ممتا ز ابر اہیم اور اس کا بھا ئی شا ہد ابر اہیم سکو ل چلا رہے ہیں جہا ں طا لب علم معمولی فیسں ادا کر کے تعلیم حا صل کر تے ہیں۔بتا یا گیا ہے کہ علا قے کے سیا ل گر وپ نے اپنا سکو ل بنا نے کیلئے پہلے اس سکو ل کو بند کر انے کے لیئے منصو بہ بند ی کی اس سلسلہ میں عمر ان سیا ل سے رابطہ کیا ۔عمر ان کا بھتیجا صفدرجو چھٹی کلا س کا طالب علم ہے جو سکو ل چھو ڑ کر جا چکا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وقو عہ کے روز اسکی والد ہ اسے ایک بجے سکو ل چھو ڑ کر چلی گئی تب عمر ان نے تھا نہ اڑوتی مقد مہ درج کر ایا کہ پر نسپل شا ہد نے بچے صفدرکے سا تھ بد فعلی کی ہے پو لیس نے مقا می شخصیا ت کے دبا ؤ پر اس درخو است پر مقد مہ درج کیا تب شا ہد نے ضما نت قبل از گر فتا ری کر والی ۔پو لیس نے بچے کا میڈ یکل کر ایا تب ڈاکٹر نے رپو رٹ دی کہ بچے سے زیا دتی ثا بت نہیں ہو تی تا ہم فر انز ک سائنس ایجنسی کونمو نے بھجوائے گئے ہیں جس کی رپورٹ پر فیصلہ ہو گا ۔

بتایا گیا ہے کہ سیا ل گر وپ کے دبا ؤ پر ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ای ڈی او ایجوکیشن نے نوٹس لیکر سکو ل انتظا میہ کو شو کا ز نو ٹس جا ری کر دیا کہ اس بارے دو دن میں جواب جمع کرایا جائے ورنہ سکول بند کر دیا جائیگانوٹس میں واقعہ اور ایف آ ئی ار کے با رے میں دریا فت کیا گیا۔ڈی ایس پی عاطف معراج نے اس کیس کے حوالے سے خفیہ انکوائری بھی کروائی تو اصل حقائق سامنے آگئے جس کے بعد میڈیکل رپورٹس نے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ۔ڈی ایس پی کے مطابق میڈیکل رپو رٹ میں بچے سے زیا دتی ثا بت نہ ہو ئی جس پر دونوں پارٹیوں کو سن کر انہیں تفصیلات سے آگا ہ کیا انہیں بتایا گیا کہ وقوعہ کے وقت پر نسپل شا ہد ابر اہیم کے مو با ئل کا ڈیٹا حا صل کیا تو وہ وقو عہ کے وقت وہ سکو ل کی بجا ئے 12کلو میٹر دور اپنے گھر میں مو جو د تھا جس پر پو لیس نے مقد مہ جھو ٹا ثا بت ہو نے پر اسے خا ر ج کیا ہے ۔