یا اللہ خیر پاکستان کا اہم ترین شہر بم دھماکوں سے گونج اٹھا، مختلف مقامات پراوپر تلے 4 بم دھماکوں کی اطلاعات

کوئٹہ (ویب ڈیسک )رمضان کی آمد پر آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں وقفے وقفے سے تین دھماکے سنے گئے ہیں ،دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز بھی موقع پر پہنچ گئیں جن کا دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر

چمن ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب ایک کے بعد ایک 3دھماکے سنے گئے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ جس جگہ پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں وہاں ایف سی مددگار سنٹر بھی واقع ہے جس کی عمارت کے دھماکے کی شدت سے شیشے ٹوٹ گئے ۔دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی امدادی ٹیموں اور میڈ یا کو جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔