خاندان نے پالتو کتا خرید لیا، 2 سال تک اس کی پرورش کرتے رہے لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ حقیقت سامنے آئی توسب کے ہوش اُڑگئے، یہ کتا نہ تھا بلکہ۔۔۔

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک خاندان نے دو سال قبل ایک کتا خریدا اور اس کی پرورش کرتے رہے۔ اب جا کر انہیں معلوم ہوا کہ دراصل یہ کتا تھا ہی نہیں، بلکہ ایسا خوفناک جانور تھا کہ اس خاندان والوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ایشیاءون کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے ژونان کے شہر کن منگ کی خاتون سن ژون نے یہ تبتی نسل کا کتا خریدا اور گھر لے آئی۔ گھر والے اس کتے کی بسیار خوری پر تو شروع سے حیران تھے کیونکہ یہ ایک دن میں پھلوں کا ایک پورا ڈبہ اور نوڈلز کی دو بالٹیاں کھا جاتا تھا لیکن انہیں اب جا کر معلوم ہوا کہ یہ کتا نہیں بلکہ سیاہ ریچھ تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس ’کتے‘ کا قد جب ایک میٹر سے زائد ہو گیا اور اس کا وزن 115کلوگرام سے بڑھ گیا تو گھر والوں کو شک گزرا جس پر انہوں نے اسے وائلڈ لائف کے ماہر کو دکھایا تو اس نے فوراً پہچان لیا اور انہیں بتایا کہ یہ نایاب نسل کا ریچھ ہے جو کہ انسانوں کے لیے بہت خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ماہر نے وائلڈ لائف ریسکیو سنٹر کو بھی مطلع کر دیا جو اس سن ژون کے گھر آئے اور ریچھ کو بے ہوش کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس قسم کا ریچھ بلیک مارکیٹ میں بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے، چنانچہ اس کا شکار ہونے کی وجہ سے اس کی نسل معدومی کے خطرے سے دوچار ہو چکی ہے۔

Pet puppy turns out to be endangered Chinese bear

A Chinese family recently realized that their pet dog, which they had raised from a puppy, was actually an endangered Asian black bear. The family is from Yiliang County in southwest China's Yunnan Province.

Posted by CGTN on Thursday, May 10, 2018