سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ روسی میڈیا پر خبروں کے بعد ان کی تازہ تصویر سامنے آگئی، سب حیران رہ گئے

ریاض (آن لائن )سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے مسلسل غائب ہونے کے بعد ایرانی اورروسی میڈ یا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں بغاوت کی کوشش کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کا قتل ہو گیا ہے لیکن اب اصل حقیقت کھل کر سامنے آگئی اور سعودی ولی عہد کی تازہ تصویر بھی سامنے آگئی ، وہ بخیرو عافیت ہیں ۔

روسی اور ایرانی میڈیا کے دعووں کے بعد سعودی عرب نے محمد بن سلمان کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی اور سعودی پریس ایجنسی (سپا) نے 32سالہ ولی عہد کی تازہ تصویر جاری کی جس میں دکھایاگیا کہ وہ زندہ اور بخیروعافیت ہیں، جمعہ کو علیٰ الصبح جاری ہونیوالی تصویر میں محمد بن سلمان کو مصری صدر فتح السیسی ، بحرین اور ابوظہبی کے رہنماﺅں کیساتھ دیکھاجاسکتاہے ۔

یادرہے کہ اس سے قبل روسی خبر رساں ادارے ’سپوتنک ‘نے ایرانی اخبار ”خیان“کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ما ہ21اپریل کو بغاوت کی کوشش کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبینہ طور پر دو گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔ایرانی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایک عرب ملک کے سینئر افسر کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 21اپریل کے بعد سے محمد بن سلما ن کی کوئی تازہ تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے۔امریکی سٹیٹ سیکریٹری مائیک پمپیو کے سعودی عرب میں پہلے دورے کے دوران بھی سعودی ولی عہد کی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی۔ایک اور غیر ملکی نیوز ایجنسی ’فارز نیوز ‘نے سوال اٹھا یا کہ سعودی ولی عہد ایسی شخصیت ہیں جو میڈ یا کے سامنے آنے سے نہیں گھبراتے تو پھر وہ 27دنوں سے میڈ یا کے سامنے کیوں نہیں آئے۔