اسلام آباد کی مسجد میں شر پسندوں کی کارروائی،متعدد نمازی زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : اسلام آباد کے علاقہ شاہدرہ بہارکہو میں نمازیوں پر فائرنگ ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نمازی جمہ کی نماز ادا کر کے باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے اطراف میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔