ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود وایاز ، ایس پی عاطف نذیر کی سپاہ کے ساتھ افطاری ، فورس کی فی سبیل اللہ افطاری کے انتظامات

لاہور(اسد مرزا)لاہور پولیس لائن میں ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہزاروں ملازمین کے لئے فی سبیل اللہ افطاری کا بندوبست کر دیا جس میں ایس پی ہیڈ کواٹر اور دیگر افسران بھی ملازمین کے ساتھ افطاری کرتے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ ایس پی ہیڈ کواٹر عاطف نذیر نے پولیس لائن کے افسران اور ملازمین کی افطاری کے لئے رمضان کی آمدسے ساتھ افطاری کے بہترین انتظامات اپنی نگرانی میں کرائے اس موقع پر پولیس اہلکار انتہائی خوش دکھائی دیئے کہ انکے افسران بھی افطاری کے دستر خوان میں انکے ساتھ بیٹھ کر افطاری کی ۔ایس پی عاطف نذیر کا کہناہے کہ جوانوں کوسہولتیں دیگر مراعات کے ساتھ بہترین افطاری فراہم کرنا انکی ذمہ داری ہے ۔