ن لیگ دو حصوں میں تقسیم بیک ڈور ڈپلومیسی۔۔شریف خاندان میں اختلافات بیانیہ سے اتفاق کرو ورنہ ۔۔نواز ،مریم کی دھمکی چوہدری نثار کے ساتھ ملکرچلنے والی گیم بے نقاب

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا)معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شریف فیملی میں اختلافات اور خلیج گہری ہوتی جا رہی ہے ۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذہین میں یہ تاثر زور پکڑ رہا ہے کہ انکے بھائی وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان اسٹیبلیشمنٹ سے ڈیل کر کے آگے آنا چاہتے ہیں اور میرے بیانیہ کے ساتھ اتفاق نہ کر کے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں جس کے نتائج خطرناک ہو نگے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی نے میاں محمد شہباز شریف سے گزشتہ دنوں ملاقات میں واضع کر دیا کہ اگر آپ انکے بیانیہ کے ساتھ کھڑے نہیں ہو نگے تو وہ کسی کو آگے نہیں آنے دینگے کیونکہ ن کی اصل قیادت دہائیوں سے میرے پاس ہے اور میں ہی پارٹی کے منظم اور بہتر انداز میں چلا سکتا ہوں ۔انہوں نے چھوٹے بھائی سے

واضع کہا کہ اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور وہ بیک ڈور سے مجھ تک نہیں پہنچ سکتے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خیالات کے بعد پارٹی تقسیم ہو کر واضع طور پر سامنے آگئی اور ن لیگ دو دھڑوں میں بٹ کر رہ گئی ہے۔