عوامی تحریک کا رہنما خرم نواز گنڈا پور تو پورے دنوں کا نکلا ، منہاج القران یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے والی لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے ؟ خبر اور ویڈیو نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز کی منہاج القر آن یونیورسٹی کی طالبات سے بد تمیز ی ، طالبات کے بات کرنے کی کوشش پر بار بار شٹ اپ کہا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوگردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خرم نواز گنڈاپورنے طالبات سے اس

وقت بد تمیز ی کی جب وہ افطار ی میں شرکت کیلئے ہاسٹل سے باہر گئی تھیں ، خرم نواز گنڈا پور نے نہ صرف طالبات کوڈانٹا بلکہ کئی بار شٹ اپ بھی کہا اور دھمکاتے ہوئے کہا کہ تم نے ابھی میرا دوسرا روپ نہیں دیکھا جبکہ اس موقع پر طالبات خرم نواز گنڈاپور کو اپنے مسائل بتاتی رہیں، یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ خرم نواز گنڈاپورعوامی تحریک کے عہدیدار ہونے کے ساتھ ساتھ منہاج یونیورسٹی کے ایڈ منسٹریٹر بھی ہیں جبکہ طالبات کو 6بجے کے بعد یونیورسٹی سے نکلنے کی اجازت نہیں اس لئے انہوں نے طالبات کو زبر دستی گیٹ کھلوا کر باہر جانے پر ڈانٹا۔