ملیحہ لودھی کا کشمیراورفلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کشمیراورفلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کیاجائے۔
تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں عالمی قوانین کی پاسداری کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیراورفلسطین سےمتعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کیاجائے اور من پسند قراردادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیاجاناچاہیے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ قراردادوں پرعمل نہ کیا جانااخلاقی ذمےداریوں پر سمجھوتاہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا میں امن کے مقاصد پورےکرنےکیلئےاقوام متحدہ کودورحاضر کے تقاضوں کاعکاس ہوناچاہیے۔