عید سے پہلے سعودی ریال، امارتی درہم رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام ،برطانوی پائونڈ کی قد میں اضافہ جبکہ یورو اورسعودی ریال کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹربینک مارکیٹ بندرہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.50روپے اور قیمت فروخت119.00روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت میں ایک روپے اوربرطانوی پائونڈ کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید139.00روپے سے گھٹ کر138.00روپے اور قیمت فروخت140.50روپی سے گھٹ کر139.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.00روپے سے بڑھ کر158.20روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر159.70روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.70روپے سے گھٹ کر31.65روپی اور قیمت فروخت32.00روپے سے گھٹ کر 31.95روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.35روپے اور قیمت فروخت32.65روپے پرمستحکم رہی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا ، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.30روپے پرمستحکم رہی۔