روپے کی تگڑی واپسی..ڈالر، اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قیمتوں میں کمی واقع

کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں پیرکوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،، برطانوی پائونڈ،،سعودی ریال،، یواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ یورواور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ بند میں امریکی ڈالر کی قدر میں4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.64روپے سے گھٹکر115.60روپے اور قیمت فروخت115.69روپے سے گھٹ کر115.65روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.50روپے سے گھٹ کر118.20روپے اور قیمت فروخت119.00روپے سے گھٹ کر118.70روپے ہوگئی۔یوروکی قدرمیں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدرمیں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.00روپے اور قیمت فروخت139.50روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.20روپے سے گھٹ کر158.00روپے اور قیمت فروخت159.70روپے سے گھٹ کر159.50روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت میں15پیسے اوریواے ای درہم کی قدرمیں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.65روپے سے گھٹ کر31.50روپی اور قیمت فروخت31.95روپے سے گھٹ کر 31.80روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.35روپے سے گھٹ کر32.25روپے اور قیمت فروخت32.65روپی سے گھٹ کر32.55روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا ، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.30روپے پرمستحکم رہی۔