عام انتخابات !عمران ،شہباز سمیت 16 شخصیات کی جان کو خطرہ نگران وزیر اعلی کی پہلی میٹنگ میں بریفنگ

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا)نگران وزیر اعلی پنجاب پروفیسر حسن عسکری کے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پہلے اجلاس میں حساس ایجنسی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ عام انتخابات میں خون خرابے کا اندیشہ ہے اورانتخابی جلسوں یا ریلیوں کے دوران سابق وزیر دواخلہ احسن اقبال طرز پر مختلف سیاسی جماعتوں کی 16اہم سیاسی شخصیات پر حملے کئے جا سکتے ہیں،

ان رہنماؤں میں تحریک انصاف کے قائد عمران خان ،سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی، سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف ، حمزہ شہباز ،سلیمان شہباز ،مریم نواز، مونس الہی ۔شیخ رشید ،اعجاز الحق ،شیخ وقاص،فردوس عاشق اعوان ،محمود خان اچکزئی ،آفتاب شیر پاؤ، مولانہ فضل الرحمن اور اسفند یار ولی شامل ہیں اس لئے ان رہنماؤں کی پنجاب آمد اور جلسوں کے دوران سیکورٹی بڑھانا ملکی و قومی مفاد میں ہو گا ۔بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو اہم شخصیات کی سیکورٹی کے اقدامات کی ہدایت کی ۔ حسا س ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی اسٹیبلیشمنٹ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کر رہی ہے تا کہ عمران خان پر حملہ کروا کے پاکستان میں بدامنی اور انتشار کی صورتحال پیدا ہو جائے جبکہ پاکستان میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے ن لیگی رہنماؤں کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے