این اے 62 راولپنڈی: شیخ رشید کے خلاف ن لیگ نے ایسا امیدوار میدان میں اُتار دیا کہ پنڈی بوائے حیران رہ گئے، یہ حنیف عباسی نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک )عام انتخابات 2018 کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف

مسلم لیگ ن نے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیاہے ، این اے 62 سے شیخ رشید کے مقابلے میں چودھری تنویر کا بیٹا الیکشن لڑے گا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق این اے 62 سے ن لیگ نے بیرسٹر چوہدری دانیال کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جبکہ چودھری دانیال کے چھوٹے بھائی چودھری اسامہ کوبھی پی پی 14 راولپنڈی کاٹکٹ مل گیا۔چودھری دانیال اورچودھری اسامہ لیگی سینیٹر چودھری تنویر کے صاحبزادے ہیں۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے منہ کھولا تو ”لتر “10لگیں گے اور گنا ایک جائے گا ۔ میں نے وہ کام کیاہے جو بڑے بڑے نہیں کر سکے ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افطارڈنر سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری نثارنے تو نااہلوں کے خلاف منہ کھولنے کی دھمکی دی ہے لیکن اگر میں نے منہ کھولا تو ان کو ”لتر“10لگیں گے اور گنا ایک جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وہ کام کیا جوبڑے بڑے نہیں کر سکے ۔عمران خان کا ایک اور مسئلے پر ساتھ دینے پر مشکورہوں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اس ملک کے غریبوں اور محکوموں کی آواز ہے ۔ملک میں پانی ، بجلی اور دیگر مسائل سر اٹھائے کھڑے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کہا کرتے تھے کہ میں اسمبلی میں نہیں رہوں گا لیکن وہ خود اسمبلی میں نہ رہے اور میں سرخرو ہوا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک اس وقت شدید اقتصادی مسائل کا شکارہے ۔