80ہزار روپے کی چارپائی فروخت کیلئے پیش

سڈنی(ویب ڈیسک ):آسٹریلیا میں ایک چارپائی کی قیمت 990آسٹریلین ڈالر مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی 80ہزار روپے بنتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چارپائی برصغیر پاک و ہند کے ہر گھر میں ایک لازمی جزو سمجھی جاتی ہے ۔پاکستان میں شائد ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں چارپائی موجود نہ ہوں ۔یہ پاکستانی گھروں میں فرنیچر کا لازمی اور بنیادی جزو سمجھی جاتی ہے ۔

یہ پائیدار ، آرام دہ اور کم قیمت ہوتی ہے ۔لیکن اگر یہی چارپائی آپکو 80ہزار روپے میں خریدنی پڑے تو آپ کیا کہیں گے ۔

جی ہاں 80ہزار روپے کی چارپائی آسٹریلیا میں فروخت کی جا رہی ہے جسکے چرچے سوشل میڈیا پر بھی ہو رہے تھے۔آسٹریلین چارپائی مکمل طور پر آسٹریلیا میں تیار کی گئی ہے اور اسے تیار کرتے وقت بہترین مٹیریل کی مدد لی گئی ہے ۔لیکن آسٹریلین چارپائی بناتے ہوئے اسکی دیسی ساخت کو مد نظر رکھا گیا ۔اس چارپائی کی فروخت کے لیے ایک مخصوص پرائس ٹیگ بنایا گیا ہے جس پر چارپائی کی تصویراور خصوصیات کے ساتھ ساتھ اسکی قیمت بھی درج ہے جو کہ آسٹریلین ڈالر میں 990ڈالر جبکہ پاکستانی روپوں میں 80ہر روپے بنتی ہے ۔