ہزار سی سی سے کم گاڑیوں رکھنے والوں کےلیے خوشخبری

کراچی: (ویب ڈیسک) ایف بی آر حکام نے ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کو بریفنگ دی ہے کہ ہزار سی سی سے نیچے کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کے لئے انکم ٹیکس فائلر ہونا ضروری نہیں تاہم نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا۔

عوام کے لئے خوشخبری، اب 1000 سی سی سے نیچے کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور موٹر سائیکل کی خریداری کے لئے انکم ٹیکس فائلر ہونا ضروری نہیں، ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور نے ایف بی آر حکام ملاقات کی اور فنانس بل 2018 پر وضاحت طلب کی۔ جس پر ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ 1000 سی سی سے نیچے کی گاڑیاں یا کمرشل وہیکلز سمیت موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کے لئے انکم ٹیکس فائلر ہونا ضروری نہیں ہے تاہم ایف بی آر حکام نے اس حوالے سے اب تک نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ فنانس بل 2018 میں نئی گاڑی کے خریدار کے لئے انکم ٹیکس فائلر ہونے کی شرط عائد کی گئی تھی۔