ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ڈائریکٹر لائیوسٹاک

محکمہ لائیوسٹاک نے ڈویژن بھر میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اس ضمن میں 183سے زائد افسران وسٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر ایمرجنسی سیل قائم کئے گئے ہیں جبکہ موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں بھی فعال ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ا
نہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 51،جھنگ میں 48،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 34،اور چنیوٹ میں 50افسران وسٹاف کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپس لگانے کے انتظامات بھی مکمل ہیں اور ادویات اورویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں۔
دریں اثناء محکمہ لائیوسٹاک نے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام تحصیل تاندلیانوالہ میں دریائے راوی پر محکموں واداروں کی ایمرجنسی سروسز کے معیار کو چیک کرنے کیلئے منعقدہ موک ایکسرسائز میں بھی حصہ لیا۔