جاپان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔

جاپان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جسکی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں حکومت جاپان کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کردی گی ہے۔ اورامدادی سرگرمیاں جاری کر دی گئی ہی۔
حکام کے مطابق ابتک ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھبیس تک جاپہنچی ہے۔
جاپان میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1سو چھبیس ہوگئی، اور 80افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ جبکہ جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے نے متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کی نگرانی کیلئے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کردیا۔ اورتمام معاملات کی نگرانی سنبھال لی۔
وزیراعظم نے کئی علاقوں میں مشکل حالات کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، دوسری جانب جاپانی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مغربی جاپان میں گزشتہ ہفتے سے ہونے والے طوفانی بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں اور تباہی جاری ہے۔
شہر اور گاوں ڈوپ چکے ہیں، پہاڑوں سے تودے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ جن سے ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں۔ لاکھوں افراد اپبے گھرو سے بے گھر ہوچکے ہیں۔ ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں۔ ۔جبکہ جاپانی فوج اور ریلیف ادارے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔