گرمی بھگا کے ٹھنڈک لائیں

لیموں کی کھٹی میٹھی سکنجبین گرمیوں میں توانائی بہم پہنچانے کا موٴثر ذریعہ ہے۔ لیموں میں وٹامن C ، پوٹاشیئم، وٹامن B6،وٹامنAاور متعدد معدنیات موجودہیں۔ مثانے میں پتھری کی شکایت بھی سکنجبین پینے سے جاتی رہتی ہے، آپ چاہیں تو نمکین سکنجبین بھی بنا سکتی ہے یہ بھی صحت افزاء مشروب ہے۔
 ستو:بھنے ہوئے جو Barleyیا گیہوں کے موٹے آتے کو کہتے ہیں، جسے پانی میں گھول کر شکر شامل کر کے پیا جاتا ہے۔ جس اناج کے ستو ہوں اس اناج کی غذائیت ان میں شامل ہوتی ہے۔ جو سے بنے ستو گندم کے ستو سے تاثیر میں زیادہ سرد ہوتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں لوگ انہیں گرمی دور کرنے کے لیے پانی میں گھو ل کر میٹھا کر کے پیتے ہیں۔ ستومیں شکر یا گڑ ملا کر پیا جاتا ہے اور کچھ لوگ گاڑھا تو کچھ لوگ پتلا کر کے پینا پسند کرتے ہیں۔
تھاول:چہار مغز اور خشک میوے کے عرقیات سے تیار شدہ یہ مشروب پاکستان کی خاص الخاص سوغاتوں میں سے ایک ہے۔ اہل سندھ اسے مہمانوں کی تواضح کے لئے خصوصی طور پر تیار بھی کرتے ہیں اور ہر برانڈڈ شربت مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے۔ تھادل میں چہار مغز کے علاوہ بادام، پستہ، کا جو اور انجیر کا ذائقہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔ وٹامن E، مونوان سیچوریٹڈفیٹ، وٹامن B1،B2 ، B5 ، B6، اور B9 فولک ایسڈ پر مشتمل اس مشروب کو صحت بخش اسی لیے کہا جاتا ہے البتہ ذیابیطس کے مریض اسے ڈاکٹر کے مشورے سے پئیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر ضرور عمل کریں۔
آلو بخارے اور املی کا شربت:یہ ذائقے دال اور فرحت بخش شربت ہے جس سے انسانی مزاج بہتر اور جسم کی گرمی دور ہوتی ہے۔ تاہم اسے بناتے وقت کالا نمک، براوٴن شوگراور پسند کریں تو چینی ملا کر پکائیں۔ یہ گرمی کا زبردست توڑ ہے، البتہ ذیابیطس کے مریض اضافی چینی سے پرہیز جاری رکھیں۔
سکنجبین:لیموں کی کھٹی میٹھی سکنجبین گرمیوں میں توانائی بہم پہنچانے کا موٴثر ذریعہ ہے۔ لیموں میں وٹامن C ، پوٹاشیئم، وٹامن B6،وٹامنAاور متعدد معدنیات موجودہیں۔ مثانے میں پتھری کی شکایت بھی سکنجبین پینے سے جاتی رہتی ہے، آپ چاہیں تو نمکین سکنجبین بھی بنا سکتی ہے یہ بھی صحت افزاء مشروب ہے۔
تربوز کا شربت:کم وبیش90فیصد پانی پر مشتمل یہ پھل وٹامن A، فائبر، کیلشیئم اور آئرن کا خزانہ کہا جا سکتا ہے۔ یہ گردوں کے افعال کی درستگی کرتا ہے۔ اینٹی کینسر پھل بھی ہے اور جسم میں تیزاب صفرا ہو جائے تو اس کے نیچے یرقان ہو جاتا ہے، پیشاب میں جلن بھی محسوس ہوتی ہے لہٰذا تربوز کا استعمال بے حد مفید ہے مگر اطباء کہتے ہیں کہ اسے خالی پیٹ کھانا مفید ہے۔ سیاہ کٹی مرچ چھڑک کر کھانے سے زیادہ فوائد ملتے ہیں۔
انار ، گاجر اور سیب کا جوس:انار پولی فینولز، وٹامنCاور Kکا بہترین ذریعہ ہے خون صاف اور فاسد مادے خارج کرتا ہے۔ اس کا عرق علیحدہ سے استعمال کیجئے اور تھوڑا سا کالا نمک ملا کر پینے سے طبیعت میں فرحت آجاتی ہے۔ یہ امراض قلب میں بے حد مفید ہے گاجر اور سیب کا جوس باہم ملا کر علیحدہ شکل میں استعمال کرنے سے بیٹا کیروٹین دستیاب ہو جاتی ہے۔ یہ دونوں پھل امراض چشم اور قلب کے لیے بے حد مفید ہیں اور جگری گرمی کا تدارک کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت