پاک فوج سرحدوں کے ساتھ ساتھ اندرونی حالات سے بھی باخبر

پا ک فوج کے جوانوں نے دریائے سواں میں ڈوبنے والے پانچ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچالیا۔
ارض پاک کے محافظ سرحدوں کے ساتتھ ساتھ ملک کے اندر بھی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہيں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹرنے پانچ افراد کو سواں دریا میں ڈوبنے سے بچا لیا، بچائے گئے افراد میں خاتون اور دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بچائے گئے پانچوں افراد کو محفوط مقام پر منتقل کر دیا گیا، پانچوں افراد سواں دریا میں پانی اچانک بلند ہونے سے پھنس گئے تھے۔