نجی ائیر لائن کی لندن سے ابوظہبی آنے والی پرواز کینسل نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کیسے ہو گی ؟ اہم خبر آگئی

لندن (ویب ڈیسک) : سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے 13 جولائی بروز جمعہ کو وطن واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن نواز شریف اور مریم نواز کو لندن سے ابوظہبی لے جانے والی نجی ائیر لائن کی فلائٹ کینسل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتحاد ائیر ویز کی لندن سے ابوظہبی جانے والی پرواز کینسل ہو گئی ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے نجی ائیر لائن کی پرواز ای وائے 18 پر بُکنگ کروائی تھی ای وائے 18 نے لندن سے ابوظہبی آنا تھا جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے اتحاد ائیرلائنز کی پرواز اے وائے 243 سے لاہور پہنچنا تھا۔

لندن سے ابوظہبی جانے والی پرواز کینسل ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر سوالات اُٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز کو آج شام لندن سے روانہ ہو کر براستہ ابوظہبی لاہور پہنچنا تھا لیکن اب فلائٹ کینسل ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی مؤخر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے بھی نیب کو دو ہیلی کاپٹرز فراہم کر دیئے ہیں ، ایک ہیلی کاپٹر لاہور ائیر پورٹ جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر اسلام آباد میں موجود ہوگا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف پر 8 ملین پاؤنڈر اور مریم نواز پر 2 ملین پاؤنڈز کا جُرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اتوار کے روز نیب کی دو رکنی ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا اور انہیں احتساب عدالت کے حکم پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے بھی 13 جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔