”ریحام خان لندن کے اس بار میں برہنہ ناچتی تھی“ عمران خان کے کس دوست نے شادی سے ایک دن پہلے انہیں یہ پیغام بھیجا؟ بالآخر نام سامنے آ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب بالآخر منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے انتہائی تہلکہ خیز انکشاف کیے ہیں۔ وہ لکھتی ہیں کہ شادی سے پہلے ہی پی ٹی آئی کے لوگوں نے میرے متعلق عمران خان کے کان بھرنے شروع کر دیئے تھے اور مجھ پر سنگین الزامات عائد کر رہے تھے۔ شادی کے روز بھی عمران خان اور میں، مجھ پر لگائے جانے والے الزامات کے متعلق ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے گفتگو کرتے رہے۔ عمران خان نے مجھے بتایا کہ ”موبی (عمران خان کا قریبی دوست)کو ہماری شادی کا پتا چل گیا ہے اور اس نے بتایا ہے کہ تم لندن کے ایک بار میں برہنہ ڈانس کرتی تھیں۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایک آئی ایس آئی آفیسر کو کل اپنے ساتھ لے کر آئے گاجو تمہارے (ریحام خان کے)جنسیت سے بھرپور ماضی اور لوگوں کے ساتھ معاشقوں کی تفصیل بے نقاب کرے گا۔“

ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ”یہ الزامات سن کر میں نے عمران خان سے کہا کہ میں ان لوگوں کے گھٹیا الزامات سے تنگ آ چکی ہوں۔ میں اب مزید ٹیکسٹ میسج بھی نہیں کر سکتی، تم میسج بھیجنا بند کرو اور مجھے اکیلا چھوڑ دو۔ کیونکہ مجھے یہ رویہ بالکل عجیب لگ رہا ہے۔ میں نے عمران خان سے سختی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ بہتر ہو گا کہ تم میرا خیال دل سے نکال دو، لیکن عمران خان اس کے بعد بھی کئی گھنٹے تک مجھے پیغامات بھیجتا رہا اور معافیاں مانگتا رہا۔ وہ کہہ رہا تھا کہ میں صرف لوگوں سے ملنے والی اطلاعات تم تک پہنچا رہا ہوں، تم پر الزام نہیں لگا رہا۔“واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے۔ اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے۔اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’ریحام خان‘ہی رکھا ہے۔