چیف جسٹس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)کیانی کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خلاف دائر میڈیکل سکینڈل کی درخواست کی سماعت کےلئے لاہور ہائیکورٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔ سپریم کورٹ کو دی گئی درخواست میں لیفٹیننٹ کرنل (ر)انعام الرحیم نے موقف اختیار کیا کہ سابق آرمی چیف نے آرمی کے قانونی طور پر

بنائے گئے میڈیکل سٹور گودام کو تحلیل کیا اور جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار کروائیں۔ اور انھیں سپلائی کروایا۔ ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ میڈ یکل ٹینڈر کا مکمل آڈٹ کرایا جائے ۔تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چند اعتراضات لگا کر درخواست واپس کردی تھی لیکن بعد ازاں درخواست گزار نے رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف درخواست جمع کرائی ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کی ۔اس دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کریں